کرائمز
دو نشئی پر اسرار طور پر ہلاک، پولیس مصروف تفتیش
فیروزوالہ(آئی این پی) تھانہ فیروز والا اور تھانہ فیکٹری ایریا کی علاقے میں دو نشئی پر اسرار طور پر ہلاک پولیس نے دونوں کی نعشوں کو قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بجوا دی تا ہم مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی پولیس کے مطابق لاہور روڈ کی ابادی نظام پورہ کے قریب فٹ پاتھ پر نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھاپولیس نے ناملوم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا یہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی نشئی معلوم ہوتا ہےپولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی تھانہ فیروز والا کے علاقے میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال بجوا دی پولیس کے مطابق نشئی معلوم ہوتا ہے