علاقائی خبریں

جولائی میں گھروں کے کرایوں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

لاہور(آئی این پی)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں متعدد اشیائے ضروریہ اورسروسز مہنگی ہوئیں،گزشتہ ماہ میں ہرقسم کی ٹرانسپورٹ کرائے 3.75 فیصد تک بڑھے،ہاﺅس رینٹ میں 1.45فیصد اضافہ ہوا،ادویات .16فیصد تک مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18فیصد اور گیس کی قیمتوں میں22.91فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی 6.11فیصد تک مہنگی ہوئی ۔دستاویز کے مطابق ڈاکٹرکی فیس ،ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مہنگے ہوئے۔پلاسٹک مصنوعات مٹھائیوں اور ڈیزرٹ کی قیمتیں بھی تقریباً 8فیصد تک بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96تک مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران پلاسٹک کی مصنوعات 3.74فیصد مہنگی ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button