نارووال،تیز رفتار بس بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، 2مسافرجاں بحق ،سات زخمی
نارووال(آئی این پی)تیز رفتار بس بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، دو مسافرجاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ سے ظفروال آنے والی مسافر بس دھنتھل روڈ پر گاﺅں لالہ کے قریب خراب سڑک پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود نالے میں جاگری۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون سمیت دو مسافرموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 07مسافر زخمی ہو گئے جاں بحق ہونیوالوں میں گوجرانولہ کا رہائشی39سالہ صہیب اور گاﺅں تھیٹر کی رہائشی 38سالہ سعدیہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں زرقہ 13سال، علی رضا 23سال، فاطمہ 05سال ،فیصل 22سال ،قاسم 22سال ،ثریا بی بی55سال اور عبیدہ 50سال شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے بس میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو نکالا اور موقع پرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔