علاقائی خبریں

پی جی ایم آئی میں ” گرین پاکستان “شجر کاری مہم کا آغاز

لاہور (آئی این پی)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور میں ”گرین پاکستان“مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل ، ایڈیشنل ڈین پی جی ایم آئی ڈاکٹر شائستہ مبین ، پروفیسر فرحان رشید، پروفیسر نازش ثقلین، پروفیسر نگہت ہارون، ڈاکٹر شگفتہ نسرین ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت فیکلٹی ممبران نے کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے درخت اور پھول دار پودے لگائے۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے شرکاءسے گفتگو میں درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورکہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود درخت لگائیں اور دوسروں کو بھی اس کار خیر میں شامل کریں تاکہ معاشرے میں شجرکاری کا شعور بیدار کیا جا سکے۔شرکاءنے عہد کیا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں گے اور ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں رہیں گے۔ کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے میں ماحولیاتی بہتری کے لیے مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ہے بلکہ عوامی صحت کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ شجر کاری سے جہاں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہو گا، وہیں سانس کی بیماریوں اور درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ ذہنی دباو¿ جیسے مسائل میں بھی واضح بہتری آئے گی۔ ایڈیشنل ڈین ڈاکٹر شائستہ مبین نے کہا کہ طبی ادارے کا فرض صرف علاج تک محدود نہیں ۔ صاف ستھرا اور سر سبز ماحول صحت مند زندگی کی امانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو ماحولیات اور صحت کے باہمی تعلق کو سمجھنے کا عملی موقع ملے گا۔ اس اقدم سے نہ صرف ماحولیاتی بہتری آئے گی بلکہ حکومت پنجاب کے "کلین اینڈ گرین "پروگرام کو بھی تقویت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button