علاقائی خبریں

لاہور میں ڈینگی کے مزید دو مریض سامنے آ گئے، کیسز بڑھنے کا خدشہ

لاہور (آئی این پی) لاہور میں ڈینگی بخار کے خطرات میں اضافہ ہونے لگا ، شہر میں ڈینگی کے مزید 2مریضوں کی تصدیق ہو گئی ، جس کے بعد محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔علامہ اقبال ٹاﺅن ،داتا گنج بخش ٹاﺅن سے ڈینگی کا 1-1مریض رپورٹ ہوئے ،شہر میں رواں سال میں ڈینگی کے 54 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔پے در پے بارشوں سے شہر میں مچھروں کی افزائش بڑھنے لگی ہے،مچھروں کی بہتات سے ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button