شجاع آباداسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباداسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں /یونین کونسلز بستی میٹھو،موہن پور،مقیم پور،شاہ موسیٰ،بستی حسین آباد کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے آج تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں/یونین کونسلز بستی میٹھو،موہن پورہ،مقیم پور،شاہ موسیٰ ،بستی حسین آباد کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مشاہدے میں آیا کہ متعدد علاقوں میں صفائی کی حالت غیر تسلی بخش ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل مینیجر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فوری طور پر جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں فوری بہتری لائی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔