کرائمز

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، 9ملزمان گرفتار

لاہور (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 6مختلف کارروائیوں کے دوران 9ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں6کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔راولپنڈی کے علاقے چوہڑچوک کے قریب گاڑی سے 2.4کلوگرام چرس برآمدکر کے ملزم گرفتارکر لیا، گرفتارملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 340گرام وزنی 69ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے، سہراب گوٹھ کراچی کے قریب گاڑی سے126کلو آئس اور18 کلو ہیروئن ضبط کرتے ہوئے دوملزمان گرفتار کیے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے72 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم پکڑ لیا، ترکئی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 2.4 کلوگرام چرس ضبط کی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے رجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button