کرائمز

لاہور میں مشتبہ جاسوس ڈرون گرادیا گیا، تحقیقات شروع

لاہو (آئی این پی) لاہور کے علاقے مناواں، جنڈیالہ روڈ پر ڈرون گرگیا۔پولیس کے مطابق ڈرون قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردیں، شبہ ہے ڈرون منشیات کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ایس پی کینٹ علی قاضی کا کہنا ہے کہ مناواں کے قریب گرنے والا ڈرون غیرمعمولی ہے، شبہ ہے کہ ڈرون سرحد پار سے آیا،حتمی حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے، ڈرون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی، فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بناکر نیچے گرالیا، ابتدائی طورپرڈرون سرویلنس لگتا، اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button