کرائمز

عبادت نثار کی سرکل کمالیہ میں کھلی کچہریاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار کی سرکل کمالیہ میں کھلی کچہریاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثارکا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کیساتھ مضبوط روابطہ قائم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے گورنمنٹ بوائز سکول جکھڑ 739گ ب بھسی،گورنمنٹ بوائز سکول 712گ ب صدرکمالیہ اورگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سٹی کمالیہ میں عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے کہا کہ کھلی کچہر یوں کا مقصد عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ عوام النا س کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button