کرائمز
ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے فورس کویونیفارم نہ پہننے کی ہدایت کی تھی،یونیفارم کے بغیرکارروائی سے کرپشن واختیارات سے تجاوز ہونے کا خدشہ تھا، حکام نے فورس کے لیے سپیشل یونیفارم کی تجویز پیش کردی۔پنجاب حکومت سی سی ڈی پنجاب کے لئے یونیفارم کاانتخاب کرے گی،آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے رنگ کی پتلون بطور وردی تجویز کی گئی ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد وردی کا حتمی رنگ اور ڈیزائن سامنے لایا جائے گا ،سی سی ڈی کے افسران و اہلکار یونیفارم میں کارروائی کریں گے۔