علاقائی خبریں

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ہیلمٹ آگاہی مہم جاری

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ہیلمٹ آگاہی مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے عید گاہ چوک پر موٹرسائیکل سواروں میں سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ مقامی کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ ان موٹرسائیکل سواروں کو بطور انعام دیے گئے جو سائیڈ ویو مررز اور ڈرائیونگ لائسنس کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ کررہے تھے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید بھی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز اور دیگر روڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری کا پیغام پہنچایا۔ سی ٹی او ملتان کا کہنا تھا ملتان کے شہری موٹرسائیکل پر سفر کے دوران سیفٹی قوانین پر عمل کریں اس مہم کے دوران مزید شہریوں کو بھی ہیلمٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button