علاقائی خبریں

مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے:میاں شاہد حسین بھٹی

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار) مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں انقلابی پروگرام شروع کیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہیے ہیں عوام نے افراتفری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اِن خیالات کا اظہار لیگی ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں شاہد حسین بھٹی کے بیٹے میاں حیدر علی بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ضلع حافظ آباد مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ھے انشاء اللہ مسلم لیگ ن یہاں سے ہمیشہ کامیاب ہو گی علاقے کی عوام ہمیں دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور ہم حلقہ کی عوام کیلئے ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button