علاقائی خبریں

198ارب4کروڑروپے کی سپلیمنٹری ڈیمانڈ کر دی

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ کومزیدوسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ ہاﺅسنگ نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو بلاسودقرضوں کیلئے198ارب4کروڑروپے کی سپلیمنٹری ڈیمانڈکی سمری ارسال کردی ہے ۔ حکام کے مطابق رواں مالی سال میں کم بجٹ مختص ہونے کے باعث سپلیمنٹری گرانٹ مانگی گئی ،اوڈی پی بلاک سے فنڈز کے اجراءکی ڈیمانڈکی گئی ہے ۔مستحق افراد کو15لاکھ روپے بلاسودقرض فراہم کیاجائے گا، منصوبے کی توسیع سے لاکھوں خاندان مستفیدہوں گے،وزیراعلی پنجاب کے احکامات پرپروگرام کادائرہ کاربڑھایاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button