علاقائی خبریں
مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے ۔ سکندر شاہ
ٹنڈوالہیار ( طاہر شاہ ) پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کے وفد نے مولانا کاشف حنفی کی قیادت میں ADC ون ٹنڈوالہیار اور DHO ٹنڈوالہیار سے ملاقات کی ، وفد نے افسران کو تحریری درخواست جمع کرائی اور DHQ ہسپتال ٹنڈوالہیار میں ڈاکٹرز اور سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے حکام کو آگاہ کیا ، وفد کی افسران سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، افسران نے عوامی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ، بعد ازاں پاکستان راہ حق پارٹی سندھ کے نائب صدر سید سکندر شاہ نے کہا کہ ہمارے ضلعی وفد نے DHQ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور میڈیسن نہ ملنے کی شکایت متعلقہ افسران تک پہنچا دی ہے ، متعلقہ افسران نے ہماری بات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو احتجاج کا رستہ اختیار کریں گے ، ہم عوامی احتجاج کے زریعے عوامی مسائل حل کرائیں گے