علاقائی خبریں

یوم ازادی پر محکمہ تعلقات عامہ میں پرچم کشائی

لاہو ر(آئی این پی)یوم آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم لہرایا اور تمام پاکستانیوں کو جشن ازادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔پرچم کشائی کے موقع پر پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ڈائریکٹر نیوز محمد سہیل جنجوعہ،ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز ظفر حسن قریشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔بارش کے باوجود افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button