بابر علا¶الدین کی فاروق آباد میں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت
لاہور (آئی این پی)چیف منسٹر سرویلنس، مانیٹرنگ، ویجیلنس اینڈ کمپلینٹس ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین نے بسم اللہ مارکی، فاروق آباد میں سید مشتاق شاہ صدر لیبر پنجاب (پی ایم ایل این) کے زیر اہتمام عظیم الشان یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جہاں ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے ڈانس کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں بیرسٹر مجتبیٰ جمال، سابق ایم پی اے چوہدری نثار سمیت معززین نے شرکت کی۔ سجاد گجر، میجر نوید اسلم (ر)، سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بریگیڈیئر بابر علا¶الدین نے اپنے خطاب میں قوم کے آبا¶ اجداد کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی ترقی کے لیے اتحاد، حب الوطنی اور عوامی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوم آزادی ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔