وارث شاہ آڈیٹوریم ہال میں بنیان المرصوص پروگرام منعقد
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام وارث شاہ آڈیٹوریم ہال میں جشن آزادی کیساتھ ساتھ افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنیان المرصوص پروگرام منعقد ہوا تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹرافرازاحمد کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیراحمد،اے ای اوایجوکیشن آسیہ فردوس،نظریہ پاکستان فورم کے صدرسرشہبازاحمد خاں،رانا شاہدلطیف،میاں زین ایڈووکیٹ،اصغرعلی بھٹی،ورع زیدی،عائشہ سندھوسمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں پینٹنگ مقابلہ، تلاوت قرآن مجید اور ملی نغمے، تقاریرکاانعقادکیا گیااس موقع پر محکمہ کی طرف سے اول، دوم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات نے چیک اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کے انعقاد سے طلباء وطالبات میں ہمارے اباؤ اجداد کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہونیوالی ریاست کی تاریخ کا علم ہوتاہے تو دوسری طرف طلباء طالبات میں احساس برتری پیدا ہوتی ہے۔