چوہدری اویس بُٹر کے زیرنگرانی ایم ایس ایف یوتھ کنونشن کا انعقاد
نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)کوارڈینیٹر پی پی 136 چوہدری اویس بُٹر اور چوہدری عامر اعجاز ورک کے زیرنگرانی ایم ایس ایف یوتھ کنونشن کا انعقاد ۔ صدر ایم ایس ایف میاں حسیب نے دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ملک محمد یوسف اور چوہدری غلام عباس گجر کی خصوصی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 136 میں یوتھ کوارڈینیٹر چوہدری اویس بٹر اور ایم ایس ایف کے صدر میاں حسیب کی جانب سے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر یوتھ ونگ کنونشن کا انعقاد کیا گیا حلقہ بھر کے دیہاتوں سے یوتھ کے بے شمار نوجوانوں نے ریلیوں کی صورت میں کنونشن میں شرکت کی سہ پہر تین بجے تک یوتھ کا جم غفیر جمع ہو گیا ن لیگ کی مقامی قیادت سمیت کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے میرج ہال میں بے پناہ رش کے باعث تل دھرنے کو بھی جگہ نہ تھی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مسلم لیگ ملک محمد یوسف، چوھدری غلام عباس گجر چوہدری تیمور نواز جٹھول ملک عبدالستار گوگی ، ملک شکیل احمد اور میزبان تقریب میاں حسیب نے یوتھ ونگ کے کردار اور نوجوانوں کے سیاسی شعور پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ایس ایف کو مزید فعال بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ہم دن رات محنت کرینگے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے ویڈیو بیان میں کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ سیاسی شعور آگاہی بھی ضروری ہے ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ہم نوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے جس سے ان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو اور عملی زندگی میں سیاسی بلندیوں کو چھو سکیں۔