علاقائی خبریں

کابینہ نے اندرون شہر 6انڈرگراﺅنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دےدی

لاہور( آئی این پی)پنجاب کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگراﺅنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا،شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا،ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ پر5ارب 20کروڑ روپے ،دہلی گیٹ انڈرگراﺅنڈ پارکنگ پلازہ پر6ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔بھاٹی گیٹ انڈرگراﺅنڈ پارکنگ پلازہ 2ارب روپے جبکہ شاہ عالم گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا۔پلازوں کومحکمہ سی اینڈ ڈبلیوبنائے گا،ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button