علاقائی خبریں

تکنیکی مسائل کی اصلاح کی جائے‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

لاہور( آئی این پی)ریونیو ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے ایف بی آر کی استعداد کے برعکس مالی سال کے ٹیکس محصولات کاہدف رکھ دیا جاتا ہے ،بار بار کی نشاندہی کے باوجود آئرس سسٹم میں موجود تکنیکی مسائل کو حل نہیں کیا جاتا ۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہا کہ 8 جولائی 2025 کو جاری کئے گئے ایس آر او کے ذریعے ڈرافٹ انکم ٹیکس ریٹرن شائع کیا گیا تھا جس کے مطابق حتمی ریٹرن 30 دن کے اندر جاری کرنا ضروری تھا تاہم قانونی مدت ختم ہونے کے باوجود حتمی ریٹرن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور پیشہ ور افراد کے لیے 30 ستمبر کی فائلنگ کی آخری تاریخ سے پہلے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ریٹرن کے اجرا ءمیں تاخیر اور سسٹم میں موجود مسلسل خرابیوں سے ٹیکس کی تعمیل متاثر ہوسکتی ہے جس سے محصولات کی وصولی میں رکاوٹ پیدا ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کی پیدا کردہ غلطیاں بعض روک شدہ ٹیکسز کے درست کریڈٹ کو روک رہی ہیں جبکہ فائلرز کے لیے غیر ضروری مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ،حتمی ریٹرن کا فوری اجرا ءاور تکنیکی مسائل کی اصلاح ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور تعمیل کو آسان بنانے کے لیے ناگزیر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button