علاقائی خبریں
سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ٹریفک حادثہ میں12 زائرین زخمی
لاہور( آئی این پی)سنٹرل ماڈل سکول کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثے میں زائر ین کنٹینرز کی زد میں آ گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنے کیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کیا ۔