چونیاں : پرسنل پرائیویٹ ٹاؤٹ مافیا کا راج / مک مکا عام
چونیاں(محمدشہزادمغل)نکے تھانیدار کے لاڈلے کار خاص کے وڈے کارنامے پولیس وردی کا ناجائز استعمال شراب بھی رکھے اپنے ساتھ قدیر نامی کارخاص صابر ڈوگر پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی فائلوں سے لیکر ملزمان کی قسمت لکھنے تک با اختیار جب اسکا دل کرتا ہے غیر قانونی طور پر پولیس کی وردی پہنتا ہے تھانے بیٹھے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کرتا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق اتنا طاقتور یا لاڈلہ ہے کہ صابر ڈوگر اے ایس آئی اس کی منشاء کے مطابق تفتیش کرتا اور ضمنی لکھتا ہے وردی پہن کر اور پولیس والوں کی ٹک ٹاک بنانا تھانیدار کی کرسی پر بیٹھ کر مک مکا کر کے تفتیش کرنا اسے صوابدیدی اختیار کا مالک بتایا گیا ہے قدیر نامی یہ کارخاص ہر تھانے ہر چوکی میں صابر ڈوگر اے ایس آئی کی تعیناتی میں اور ہر وقت سرکاری ہو یا پرائیویٹ گاڑی قدیر اس کے ساتھ ہی ہوتا ہے اس کے ساتھ ریڈ کے دوران وردی کا استعمال بھی کرتا ہے ایک لڑکی کی مبینہ طور پر برہنہ ویڈیو بنا کر صابر ڈوگر تھانیدار اور قدیر مل کر زناء کرتے رہنے کا بھی انکشاف ہوا ہے اس کارخاص کا کام لوگوں کو تنگ کرنا ڈیلیں اٹھانا ناجائز اور غلط مقصد کیلئے وردی کا استعمال کرنا روٹین کا معمول ہے پولیس والے الٹے لیٹے ہوں یا سیدھے اسے ویڈیو بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا تھانیدار کے کمرے میں بیٹھے شراب کی بوتل اور اسلحے کے ساتھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈالنے سے نہیں ڈرتا پولیس افسران کے نوٹس میں لانے پر صابر ڈوگر نامی نکے تھانیدار ہی کی مدعیت میں قدیر کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کر کے اس خو گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی آر متن کے مطابق قدیر کی شلوار کے نیفے میں اڑسی دو بوتل شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے ڈی پی او قصور پولیس کی وردی کے غلط استعمال اور پرسنل پرائیویٹ ٹاؤٹ مافیا کلچر کے خاتمے کیلئے نوٹس لیں عوامی مطالبہ۔