کرائمز

بزنس فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ملتان کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
تفصیلات کے مطابق
اجلاس میں کاروباری افراد کو سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر کا قیام کاروباری طبقے کے دیرینہ مسائل کے حل اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرکے کاروباری برادری کو غیر ضروری ریگولیشنز سے نجات دلائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت معاشی استحکام کو صوبے کی ترقی کا ضامن سمجھتی ہے اور کاروباری سہولت سنٹر اس سلسلے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سہل سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد درخواستوں کو حل نہ کرنے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر کے ساتھ باہمی ربط مزید بہتر بنایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت سہولت مل سکے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتک سنٹر میں 10,493 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 9,262 دستاویزات جاری کی جا چکی ہیں اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button