منشیات فروشی میں ملوث عدنان گجر منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر چوکی جنڈیالاباغوالہ پولیس کی کاروائی
منشیات فروشی میں ملوث عدنان گجر منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں ۔
ملزم کے قبضہ سے 11 سوگرام ہیروئن برآمد۔
ملزم کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔
نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی پیپلزکالونی نیاز خاں نیازی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر سید قیصر عباس شاہ انچارج چوکی جنڈیالاباغوالہ سب انسپکٹر ناصر علی بٹ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث 01کس منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 11سوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتارملزم مشہوربدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ عدنان گجرولدمشتاق احمدقوم گجر سکنہ بھٹی بھنگو مقدمہ 9C میں جیل بھیج دیا گیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر سید قیصرعباس شاہ، انچارج چوکی جنڈیالاباغوالہ سب انسپکٹر ناصرمحمودبٹ اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا