دیپال پور:سیلاب متاثرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری
دیپال پور (نمائندہ خصوصی) دیپالپورڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب متاثرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری، محکمہ ریسکیو کی 45 اہل کاروں نے متاثرہ علاقوں کی 6 ریسکیو پوسٹوں پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے اب تک 468 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے 29 مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا جا چکا ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور گہرے پانی میں ہرگز نہ جائیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں اور اپنی جانوں کو مقدم رکھتے ہوئے محکمہ ریسکیو کے اہلکاروں سے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔