انصاف کی فراہمی دہلیز تک/کھلی کچہریوں کا انعقاد
چوچک ( نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا انصاف کی فراہمی دہلیز تک کے ویژن کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد، ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں، پیر قندھاری مسجد، اڈا چوچک الحرم مارکی چوچک اور بسم اللہ پیلس رینالہ میں انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، مرد و خواتین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کیے ، انچارج کمپلینٹ انسپکٹر ریحانہ کوکب کو تمام درخواستوں کا فالو اپ لینے کی ہدایات کی، ڈی پی او اوکاڑہ نے ڈیلی اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے، کھلی کچہریوں سے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں، شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے