کرائمز
سیدہ حمیرا شاہ کا پاکستان میڈیکل اسٹور پر اچانک چھاپہ
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد ڈاکٹر حسیب کھوکھر کے ہمراہ بلمقابال پاکستان میڈیکل اسٹور پر اچانک چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق
دوران چیکنگ یہ بات سامنے آئی کہ فارمیسی کا مالک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا سرکاری لیٹر پیڈ استعمال کر رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے فارمیسی کو فوری طور پر سیل کر دیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے واضح کیا کہ جعلی دستاویزات اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔