کرائمز

نامعلوم افراد نے لنک نہر میں زہریلا کیمیکل پھینک دیا

چونیاں(محمدشہزادمغل) نامعلوم افراد نے لنک نہر میں زہریلا کیمیکل پھینک دیا ، ہزاروں مچھلیاں مرگئیں مقرر ٹھیکیدار نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ تھانہ میں تحریری درخواست دے دی ہے۔ اسسٹنٹ ڈاریکٹر فشریز لاہور سے مچھلیوں کے شکار کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،درخواست گزار ٹھیکیدار ذوالقرنین نے مزید بتایا کہ حسب معمول نہروں کا چکر لگا رہا تھا کہ سدھا کے مقام پر مردہ مچھلیاں نظر آئیں فی الفور محکمہ فشیریز قصور کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچے محمکہ فشریز نے بچشم خود دیکھا کہ نہر میں مچھلیاں مردہ حالت میں تیر رہی ہیں محکمہ فشریز قصور کی جانب سے نہری پانی کے سیمپل لے لئے گئے۔ سائل کو تقریبا 300 من مچھلیاں مردہ ہونے سے 48 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا کر داد رسی کی جائے،دائر درخواست میں متاثرہ ٹھیکیدار کی استدعا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button