
کرائمز
نامعلوم چور محنت کش کا رکشہ دن دیہاڑے لے اڑے
بچیکی (نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور دن دیہاڑے محنت کش کا رکشہ چوری کرکے فرار ہو گئے احاطہ اعواناں کا رہائشی علی حسن مین بازار بچیکی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے باہر کھڑا کرکے گیا لیکن واپسی پر نامعلوم چور رکشہ چوری کرکے لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ بڑاگھر پولیس نے رکشہ ڈرائیور علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے