
علی بابا شوارما /سینکڑوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی
جلال پور بھٹیاں (طاہر عباس دانش سے )مشہور شوارما پوائنٹ علی بابا شوارما کھانے سے سینکڑوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی متعدد شہری فوڈ پوائزنگ، الٹی، بخار اور پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعہ پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیموں کو ہسپتال اور جائے وقوعہ پر بھیجا
علی بابا شوارما پوائنٹ کی چیکنگ کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ کی عدم موجودگی اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا
فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پوائنٹ کو سیل کرتے ہوئے 40 کلو گوشت، 16 لٹر آئل، 15 کلو میونیز، بھاری مقدار میں فرائز اور سلاد تلف کر دیا
ترجمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ موسم کے پیش نظر کھانے پینے میں خصوصی احتیاط کریں اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں بنی خوراک استعمال کریں
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا شہری شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر کال کریں