علاقائی خبریں

پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 3.09 ملین ہیکٹر رہ گیا

لاہور(آئی این پی)سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 1992 میں 3.78 ملین ہیکٹر سے کم ہو کر 2025 میں صرف 3.09 ملین ہیکٹر رہ گیا ہے جو کل زمین کا صرف 5فیصد ہے اور یہ جنوبی ایشیا ءمیں سب سے کم ہے۔ آزاد کشمیر میں جنگلات کا رقبہ 2000 میں 46 فیصد سے گھٹ کر 2020 میں 39 فیصد رہ گیا ہے جس کا تعلق بڑھتے ہوئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہے۔ اس کے برعکس، چین نے شجرکاری اور سیلاب مینجمنٹ میں عالمی رہنمائی حاصل کی ہے۔ 2012 سے اب تک اس نے 66 ملین ہیکٹر سے زائد درخت لگائے ہیں جس سے جنگلات کا رقبہ 25 فیصد سے اوپر پہنچ گیا ہے اور دنیا کے نئے جنگلات کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ چین میں ہے۔ حال ہی میں چین کے جنوب مغربی علاقے زیزانگ کے لاہسا میں چار سال میں تقریباً 72 ہزار ہیکٹر شجرکاری مکمل کی گئی اور 120 ملین سے زائد پودے لگائے گئے جس سے مٹی کے کٹا ﺅمیں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی حکمت عملی صرف درخت لگانے تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں ندی نالوں کے کنارے زوننگ، سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں تعمیرات پر پابندی، پہاڑی علاقوں میں سیڑھی دار کھیت اور چیک ڈیمز بنانا شامل تھا تاکہ پانی کا بہا ﺅسست ہو، اور ماحولیاتی زرعی طریقے شامل تھے جو مٹی کی حفاظت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button