علاقائی خبریں
شالیمار اور اچھرہ میں دو افراد جاں بحق
لاہور(آئی این پی)شالیمار اور اچھرہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان کے مطابق شالیمار ، باغبانپورہ میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔اچھرہ میں بےہوشی کی حالت میں ملنے والا 60سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جاںبحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیںہو سکی۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔