کرائمز

تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، متعدد مقامات سے سامان ضبط

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ عمیرہ شاہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر حسین بھٹی کے زیرِ نگرانی میڈم شمع منیب نے انفورسمنٹ انسپکٹر اور تجاوزات سکواڈ کے ہمراہ ملتان روڈ، جلالپور روڈ، لودھراں روڈ، ریل بازار اور کمیٹی بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے دکانداروں، رہڑی بانوں اور کپڑے پھٹہ مالکان کا سامان ضبط کر کے میونسپل کمیٹی دفتر میں جمع کرا دیا گیا میڈم شمع منیب نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل جاری رہے گا انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھیں اور حدود سے تجاوز نہ کریں، بصورت دیگر آئندہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیدہ عمیرہ شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر کے حسن کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ "شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، جس پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button