کرائمز

مبینہ بیمار اور لاغر گوشت سے کڑاھی گوشت کی فروخت جاری

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) خان ہوٹل پر مبینہ بیمار اور لاغر گوشت سے کڑاھی گوشت کی فروخت، شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے، صحافی کا خبر کے لیے موقف لینا جرم بن گیا۔ ہوٹل مالکان کا مقامی صحافی عمران عطاری پر بدترین تشدد۔شہریوں نے جان بخشی کرائی، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی بابت درخواست گزار دی گئی، واقعہ کے خلاف شہر بھر کی صحافتی تنظیموں کا احتجاج۔ سی پی او ملتان نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی کریں۔صحافیوں کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق
کافی عرصہ سے شجاع آباد میں بیمار اور لاغر گوشت سے ہوٹلوں پر کڑاھی گوشت کی فروخت بارے اطلاعات پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کاروائی بھی کی، جلالپور پیر والہ میں ایک بین الاضلاعی گینگ گرفتار ہوا جس نے انکشاف کیا کہ وہ خان پور کے رہائشی اور جنوبی پنجاب کے ہر ہوٹل پر بیمار لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں۔خان ہوٹل پر بھی شہریوں کی متعدد شکایات تھیں جس پر مقامی صحافی عمران عطاری نے موقف کے لیے رابطہ کیا اور ہوٹل مالک سرفراز خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ صحافی پر حملہ کردیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے دوران کوریج صحافی کا موبائل اور پیسے چھین لیے شہریوں کی مداخلت پر ملزمان سے رہائی نصیب ہوئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی درخواست گزار دی گئی ہے، ایس ایچ او آصف شہزاد نے صحافی عمران عطاری کا موبائل ملزمان سے برآمد کرلیا ہے، شہر بھر کی صحافتی تنظیموں نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سی پی او ملتان ایس پی صدر ملتان اور ڈی ایس پی شجاع آباد سے مطالبہ کیا کہ صحافی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button