غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے ‘جے یو آئی(س)
لاہور( آئی این پی)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، ان فیصلوں سے نہ ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ،بدقسمتی سے ملک میں سیاسی جماعتوں کی اناپرستی اور غیر سنجیدہ رویہ سے پارلیمنٹ کمزور ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں عملاًسیاسی مارشلا نافذ ہے ،ملک آئینی سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہورہا ہے ،مداخلت سے ملک مزید آئینی بحران میں پھنستا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا استحکام ، خودمختار پالیسیوں اور پارلیمنٹ کے آزادنہ فیصلوں کی بغیر ممکن نہیں ،غلط فیصلوں سے نہ تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گا ، حکمران جماعتوں نے ملک کی خودمختاری کو بھی داو پر لگا دیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک کو سیاسی و معاشی محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام جمعیت علما ئے اسلام (س) کا سا تھ دیں،جے یو آئی(س) بر سر اقتدارآ کر قو م کو ما یو س نہیں کرے گی۔