علاقائی خبریں

آزادی جدوجہد میں ہمیں کوئی ڈرنہیں،حق کےساتھ کھڑے ہیں‘رانا جاوید عمر

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمیں کوئی ڈرنہیں، ہم سب حق کےساتھ کھڑے ہیں،9 مئی کے مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں ، قوم صبر اور حوصلے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے، سچ کی فتح یقینی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناﺅپیدا کیا جا رہا ہے،علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پریشر ڈالنے کے لئے عمل میں لائی گئی ، حکومت کی بوکھلاہٹ اورخوف صاف نظرآرہا ہے۔ مگر ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد میں کوئی ڈرنہیں، ہم سب لوگ حق کےساتھ کھڑے ہیں۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ بانی کی ضمانت پر خوشیاں منانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم سب نے مل کر اپنے ملک کو بچانا ہے،عمران خان نے کہا یہ مشکل وقت ہے اس کے بعد روشنی ہے، بانی نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو صبر اور حوصلے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، ان شا اللہ ہر بار فتح سچ کی ہی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button