علاقائی خبریں

وکلاءپر ایف آئی آرز ،ملک گیر احتجاج، اجلاس بلانے کا فیصلہ

لاہور( آئی این پی)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا ہے کہ وکلاءکے خلاف درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آرز خارج نہ کرنے کے خلاف ملک گیر احتجاج اورہڑتال کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے تمام بارز کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے ،پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں اہم اجلاس26اگست کو ہوگا جس کی صدارت ریٹرننگ آفیسر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کریںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے آنے والے مختلف اضلاع کے بارز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا کہ وکلاءکے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آرز ختم کرنے کیلئے 18اگست کو ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی گئی لیکن حکومت اس پر ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔اگلے مرحلے میں ہڑتال اور احتجاج کادائرہ وسیع کرنے کےلئے تمام ہائیکورٹس بار اورتمام ڈسٹرکٹس بارز کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا جارہا ہے جس میں ملک گیر احتجاج کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ ہمارا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ وکلاءکے خلاف درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آرز خارج کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءعام عوام کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنے کردار ادا کر رہے ہیںجس کی پاداش میں ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں ،احتجاج کے حوالے سے مشاورت کے بعد جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوںنے وفدکو آگاہ کیا کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کےلئے اہم اجلاس 26اگست کو منعقد ہوگا جس کی صدارت ریٹرننگ آفیسر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویزکریں گے ۔ اجلاس میں پنجاب بار کونسل کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button