پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی
لاہور( آئی این پی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون کا آٹھواں سپیل جاری ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں 126، گجرانوالہ 75، سیالکوٹ 70، مری 68، جہلم 62، بہاولنگر 38، حافظ آباد 36، راولپنڈی 33، بھکر 31 اور چکوال میں 31 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور، ڈیرہ غازی خان، منگلا، شیخوپورہ، سرگودھا، اٹک، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ اور ساہیوال میں بھی بارشیں ہوئیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل 27 اگست تک جاری رہے گا، بالائی پنجاب کے اضلاع مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی کر دی، خطے کے شکار اضلاع میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب، جہلم اور راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کے بہا ﺅمیں اضافے کا خدشہ ہے۔