علاقائی خبریں

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور( آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد جسٹس عابدعزیز شیخ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاﺅنج میں حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے ان سے حلف لیا، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، وفاقی وصوبائی لا ءافسران، وکلا ءاورعدالتی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ججز اور وکلا ءنے جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائمقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button