سنگین جرائم میں ملوث 2107گینگز کا قلع قمع
لاہور (نامہ نگار ) لاہور پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال کے دوران 2107گینگز کا قلع قمع کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4651 گینگ ممبرز کوگرفتارکر کے 1ارب12کروڑ53لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے16کاریں،3196موٹر سائیکلیں،105دیگر وہیکلز،283تولے سونا،4772موبائل فون اور55لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال مسروقہ کو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا جاتاہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منظم جرائم پرزیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جار ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی سربُلندی کیلئے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔