علاقائی خبریں

مبینہ پولیس مقابلے جاری، اڑتالیس گھنٹو ں میں7ملزمان ہلاک

لاہور( آئی این پی)لاہور میں 48گھنٹوں کے دوران سی سی ڈی کے 7 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7ملزم ہلاک 5زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی کے لاہور کے مختلف علاقے میں 7مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں پولیس کے زیر حراست 7ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ ملزم زخمی بھی ہوئے۔ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ،مبینہ پولیس مقابلے فیکٹری ایریا ، باٹا پور ، سبزہ زار، شفیق آباد ، چوہنگ ، نشتر کالونی اور ماڈل ٹاﺅن کے علاقے میں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button