علاقائی خبریں

تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈ کی موجودگی لازمی بنائی جائے ‘ وزیر ریلوے کی ہدایت

لاہور( آئی این پی)وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈ کی موجودگی لازمی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ سمیت شعبہ مکینیکل کے افسران نے شرکت کی ۔حنیف عباسی نے کہاکہ شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،رولنگ سٹاک ریلوے کی جان ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،کوئی چیز انڈر کارپٹ نہ کی جائے ،رات دن محنت کرنا ہوگی ،تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے بغیر کوئی پرزہ نہ خریدا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ٹرینوں میں عالمی معیار کے موبائل چارجنگ پورٹس لگائے جائیں، پنکھوں اور لائٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے،ریلوے ہیڈ کوارٹر میں سات دن اور وزارت میں تین دن سے زائد فائل نہیں رکنی چاہیے،تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈر کی موجودگی لازم بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button