علاقائی خبریں

سیلاب کے پیشِ نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار)ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیشِ نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا
جلال پور بھٹیاں تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملحقہ دیہات جن میں چک بھٹی ،خطے شاہ،بھوہن فاضل ، بھوہن رتہ ، کوٹ دائم ، کوٹ غازی ، ملاحانوالہ ، چاہ چورا ، کوٹ حسین اور محمود پور شامل ہیں میں مساجد سے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ لوگ اپنے مال مویشی اور قیمتی سامان کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے بتایا ہے کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو دریائے چناب میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہےانہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button