علاقائی خبریں

گورنمنٹ کالجز میں نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقاد

چوک سرورشہید (تحصیل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی ہدایات پر 12 ربیع الاول تک کے عشرہ کو عشرہ رحمت اللعالمین کے طور پر منانے کے لئے گورنمنٹ کالجز میں نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقاد، ضلع کوٹ ادو اور ضلع مظفرگڑھ کے گورنمنٹ کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ میں مقابلوں کا انعقاد، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چوک سرورشہید کی طالبات کا فورتھ سمسٹر کی ثناء عاصمہ نے نعت میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی اے ڈی اے سیکنڈ سمسٹر کی اسلامیات کی طالبہ خدیجہ قاسم نے قرآت میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے کالج کا نام روشن کیا، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چوک سرورشہید میڈم نصرت بیگم نے میڈیا کو بتلایا کہ ہم نے ضلع سطح کے مقابلے جیتے ہیں ڈویژن اور پنجاب کی سطح کی مقابلوں میں بھی شرکت کریں گے ہمارے کالج میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے رہیں گے ہمارے شہر کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہماری بچیوں نے ضلع مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button