کرائمز
پولیس کی کارروائی، 02 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور/گڑھی شاہو(رانا عاطف)لاہور گڑھی شاہو پولیس نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم وارداتوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 02 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 02 پسٹل، چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی 4 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک منظم گروہ سے ہے جو مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ایس ایچ او گڑھی شاہو نے بتایا کہ ملزمان نہ صرف موٹر سائیکلیں چراتے تھے بلکہ مزاحمت پر شہریوں کو اسلحے کے زور پر خوف زدہ بھی کرتے تھے۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور خفیہ ذرائع سے مدد حاصل کی۔