کرائمز

گوجر خان : پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا ہنگامی اجلاس

گوجرخان ( ضیا رشید )ایس ایچ او کی جانب سے صحافت جیسے معزز شعبہ کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر مناسب رویہ اختیار کرنا نا انصافی ہے ۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا ہنگامی اجلاس صدر ملک جاوید اور جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس کا اغاز تلاوت قران پاک سے شفقت کیانی نے کیا اجلاس میں احمد نواز کھوکھر، ملک عامر وزیر، خان لیاقت، زرین خان، ملک نصیر، ملک راشد، شہزادہ ارباب، قدیر خان، شفقت کیانی، مرزا ندیم، راجہ ضیاء الحق، راجہ اقبال، چوہدری کاشف، راجہ فیصل، نصیر بھٹی، عبدالستار نیازی، عامر قریشی،مرزا رفعت، قمر شہزاد، ضیا رشید قریشی، ہارون جٹ، طاہر شاہی، ازرم خیام، شفیق ناز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام اراکین نے تجاویز پیش کرتے ہوئے ایس ایچ او گوجرخان ملک نذیر گھیبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر صحافتی حلقوں کے خلاف کیے گئے کمنٹس کی شدید مذمت کی۔ شرکاء نے کہا کہ ایس ایچ او کا عہدہ امن و امان قائم کرنے کی علامت ہوتا ہے، مگر اس منصب پر فائز ایس ایچ او کی جانب سے صحافت جیسے معزز شعبے کے خلاف رویہ اختیار کرنا ناانصافی اور افسوسناک ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تھانہ گوجرخان سے متعلق کسی بھی قسم کی تعریفی خبر کی اشاعت کا بائیکاٹ کیا جائے گا، تاہم جرائم اور عوامی مسائل سے متعلقہ خبروں کو معمول کے مطابق رپورٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ تحصیل بھر کے صحافی پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے اور آپس میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اختتام پر ملک عامر وزیر نے دعا کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button