علاقائی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کا کسووال کے سیلابی علاقوں کا دورہ

کسووال (فرحان عباس قریشی)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے دریائے راوی کے ملحقہ سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 119/7DR اور 120/7DR میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا، جہاں ریونیو، صحت، لائیوسٹاک اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے عملے کی حاضری چیک کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو تنبیہ کی کہ دریائے راوی کے قریبی علاقے خالی کرکے فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button