چھانگا مانگا جنگل کو سرسبز شاداب بنا دیا گیا
چھانگا مانگا( ذوالفقار علی ڈوگر. )تاریخ میں پہلی مرتبہ 560 12 ایکڑ رقبہ پر سو فیصدی پلانٹیشن کر کے ایک مثال قائم کر دی۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے سیکرٹری جنگلات پنجاب کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل کو سرسبز شاداب بنا دیا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے الیکٹرک ٹرین اور گاڑیاں چلائی جائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او چھانگا مانگا آغا حسین شاہ نے صدر چھانگا مانگا پریس کلب رجسٹر رانا منصور احمد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا جنگل کو بین الاقوامی سیر گاہ بنایا جا رہا ہے۔ جنگل کو خوبصورت بنانے کے لیے نئی جھیل بنائی جا رہی ہے جس میں الیکٹرک کشتیاں چلیں گیں اور جھیل کے پانی میں ایک تیرتا ہوا کیفٹیریا بنایا جائے گا۔ جس س سیاح لطف اندوز ہونگے۔ 80 ایکڑ رقبہ پر محیط سفاری زو بنایا جائے گا۔ جو لاہور سفاری زو کی طرز کا ہوگا۔ جس میں شیر وغیرہ کھلے ہوں گے۔ جن کا سیاح نظارہ کرینگے۔ وائلڈ لائف پارک میں پنجروں وغیرہ اور پارکس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگل میں لکڑی چوری روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جنگل کے چاروں اطراف پر 10/9 فٹ اونچی اربوں روپوں کی لاگت سے پختہ دیوار تعمیر کر کے جنگل کو محفوظ بنا دیا گیا۔ جنگل میں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کا عملہ دن رات گشت کرتا ہے جنگلی حیات بھی محفوظ ہو گئے ہیں۔ ڈی ایف او آغا حسین شاہ کے ساتھ ایس ڈی ایف او سہیل ظفر بھی موجود تھے۔