علاقائی خبریں

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کادریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

دیپالپور( عبداللہ صابر بھٹہ ) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچر کا ڈی پی او راشد ہدایت اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید اور ڈسٹرکٹ کی ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے
انہوں نے دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر دریا میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بارے بریفنگ دی
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری میں سیلاب متاثرین کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ
انہوں نے کیمپ میں لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا
فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کو رہائش، کھانے، پینے سمیت بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی کا بھی جائزہ لیا
سیلابی صورتحال میں عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل تیزی سے جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر
فلڈ ریلیف کیمپس میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے وسیع تر اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر
کیمپس میں تمام ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر
خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے لیے تسلسل سے لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے۔ ممبر صوبائی اسمبلی
دریا میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار رہنے تک سیلاب متاثرین کی خدمت کا عمل جاری رکھا جائے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button