کرائمز

نافرمان بیٹوں کا بزرگ والد پر تشدد مقامی پولیس نے مقدمہ درج

چنی گوٹھ(نامہ نگار) نافرمان بیٹوں کا بزرگ والد پر تشدد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تینوں بیٹوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں، مختیار احمد پنوار تفصیل کے مطابق موضع مہند شریف کا سکونتی مختیار احمد پنوار نے زارو و قطار میڈیا کو بتایا کہ گھریلو ناچاکی پر میرے بیٹوں قاری محمد عبداللہ، قاری محمد بلال، اور قاری محمد اقبال نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ مجھے چھڑانے کےلیے میری ضعیف والدہ آئی تو اسکو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا جس پر پولیس تھانہ چنی گوٹھ میرے تینوں گستاخ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے متاثرہ مختیار احمد نے بتایا کہ میں نے اپنے تینوں بیٹوں کو عاق بھی کردیا ہے اور آئندہ میں انے کسی لین دین و قول و فعل کا ذمہ دار نہ ہونگا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button